مواد پر جائیں
Junubisahaara
شہر

ہبلی میں بے سہارا و مستحق خواتین کو خود کفیل بنانے کی احسن پہل

1 منٹ کی پڑھائی

صفا بیت المال کی جانب سے 100 سلائی مشینوں کی تقسیم

ہبلی،16 نومبر(شعیب احمد مرزا) معاشرے کے کمزور، بے سہارا اور ضرورت مند طبقات کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئےشہر کے معروف رفاہی ادارے صفا بیت المال (شاخ ہبلی) کی جانب سے 100 مستحق اور بیوہ خواتین میں مفت سلائی مشینیں (چرخے) تقسیم کی گئیں۔آج شہر میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مقامی معززین، سماجی کارکنان اور صفا بیت المال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔دورانِ تقریب صفا بیت المال کی فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ان کے مطابق کسی ضرورت مند کو محض نقد رقم دے کر وقتی سہارا دینے کے بجائے اسے ہنر اور روزگار کے ذرائع فراہم کرنا سب سے بہترین خدمتِ خلق ہے۔ صفا بیت المال ہبلی کے صدر عارف رائچور نے بتایا کہ ان 100 سلائی مشینوں کی تقسیم کا بنیادی مقصد غریب گھرانوں کی مستورات اور بیواؤں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے سلائی کڑھائی کے ذریعے حلال روزی کما سکیں اور اپنے اہلِ خانہ کی کفالت بہتر انداز میں کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین کے انتخاب میں مکمل شفافیت برتی گئی ہے اور سروے کے بعد حقیقی حقدار خواتین تک یہ امداد پہنچائی گئی ہے۔اس موقع پر صفا بیت المال کے خزانچی عبدالخلیل قاضی،رکن سمیر احمد پیرزادے،ڈاکٹر آزاد،عبدالواجد، محمد علی قاضی اور رہبر فاؤنڈیشن کے رضاکارو ارکان حاضر رہے۔

موضوعات